کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 بچوں کے باپ کو ابدی نیند سلا دیا گیا

Published On 17 May,2025 04:14 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر دو بچے کے باپ کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔

واقعہ لانڈھی کے علاقے 4 نمبر گلی نمبر 2 سکول گلی میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 36 سالہ شاہ فہد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، مقتول کے چہرے پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

شاہ فہد کے بھائی شاہ اویس نے بتایا کہ ان کا بھائی شاہ فہد شیر شاہ میں کمپریسر کا مکینک اور اس کی فروخت کا بھی کام کرتا تھا جو کہ موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ قریب ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر زندگی سے محروم کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔