مالا کنڈ: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے کار سوار خواجہ سرا قتل جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ خواجہ سرا شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا جسے بدرگہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔