گجرات: (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا، دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی، مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا، نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا، پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔