لاہور: (دنیا نیوز) فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں شہری کو قتل کر دیا گیا، مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا، ضیاء الرحمان کو چاند مصطفیٰ نامی ملزم نے قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔