گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

Published On 29 May,2025 05:35 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) نواحی علاقے کسوکے میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کو قتل کر کے لوہے کے صندوق میں بند کر دیا گیا تھا، دونوں بچوں کی لاشیں دادا کے گھر سے برآمد ہوئیں۔

مرنے والوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں، بچوں کی موت کیسے ہوئی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔