پولیس اہلکار نے بیوی کو قتل کر دیا

Published On 31 May,2025 08:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہنجروال کے علاقے میں پولیس اہلکار نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا، مقدمہ مقتولہ کے بھائی نے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق 23 سالہ بہن کو عامر نامی پولیس اہلکار اور اس کے دو ساتھیوں نے قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔