لاہور : (دنیا نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں پانچ ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار جا رہے تھے کہ اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈاکوئوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والے ملزمان کی شناخت کرکے ان کا کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا، ملزمان نے اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔