پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کیخلاف بڑی کامیابی، بوسن گینگ کے 2 سرکردہ ڈاکو ہلاک، 5 زخمی

Published On 13 May,2025 10:47 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، بوسن گینگ کے 2 سرکردہ ڈاکو ہلاک، 5 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں ضلعی پولیس، سی سی ڈی راجن پور اور مظفر گڑھ ٹیموں کا بوسن گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے روز پولیس ٹیموں اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بوسن گینگ کے سرکردہ رکن التماس بوسن اور غضنفر بوسن کیفرکردار کو پہنچ گئے جبکہ 5 ڈاکو زخمی ہوئے

پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ راجن پور اور مظفر گڑھ پولیس، سی سی ڈی، ایلیٹ ٹیموں نے آپریشن میں شرکت کی، پولیس ٹیموں نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔