میاں چنوں میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

Published On 11 May,2025 10:35 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میاں چنوں : (دنیا نیوز) میاں چنوں میں ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس کو اطلاع ملی کہ لال چوک کے نزدیک 3 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک ڈاکو  ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہ کوٹ، سٹی میاں چنوں اور صدر میاں چنوں کے تھانوں میں قتل، ڈکیتی کے 26 مقدمات میں ملوث تھا، مفرور ڈاکو جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
 




Recommended Articles