ملتان: سسرالیوں نے حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا

Published On 04 May,2025 12:27 pm

ملتان : (دنیا نیوز) ملتان میں سسسرالیوں نے حاملہ بہو کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیو سنٹرل جیل کے علاقہ میں خاتون کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی، گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، خاتون 5 ماہ کی حاملہ تھی۔

خاتون کے خاوند کی جانب سے خودکشی کی اطلاع دی گئی جبکہ خاتون کے والد نے پولیس کو سسرالیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔