مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

Published On 30 April,2025 11:20 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے میں چوک سویترا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، تعاقب کرنے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونیوالا اہلکار پولیس موبائل وین کا ڈرائیور اظہر سلطان ہے، فائرنگ سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔