پشاور: (دنیا نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ضلع کریم میں امن معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کرم میں تمام بنکرز مسمار کر دیئے گئے ہیں، مسافروں کا پہلا قافلہ بھی چلا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ بھاری اسلحہ ہر دن جمع کیا جا رہا ہے، تمام اسلحہ جمع کرانے کے بعد کوئی شخص بغیر لائسنس اسلحہ لے کر نہیں پھرے گا، اسلحہ مختص کردہ پوائنٹس میں جمع کیا جارہا ہے۔
ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم روڈ پروٹیکشن فورس کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کرم ٹل روڈ پر چوکیاں قائم کی ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کرم کے عمائدین سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے، کرم کے حالات میں کافی استحکام آگیا ہے۔