شاد باغ سے موٹر سائیکل چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

Published On 02 May,2025 11:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاد باغ سے موٹر سائیکل چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گئی۔

شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل 4 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گلی، محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی، وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔