محکمہ جیل خانہ جات میں 5 اعلیٰ افسروں کے تبادلے

Published On 02 May,2025 05:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ جیل خانہ جات میں 5 اعلیٰ جیل افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

کامران انجم کو ڈی آئی جی ساہیوال ریجن جبکہ ڈی آئی جی ساہیوال ریجن ملک شوکت فیروز کو محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

قاضی محمد اسلم کو ڈی آئی جی بہاولپور ریجن محکمہ جیل خانہ جات تعینات کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی نوید رؤف کو ڈی آئی جی انسپکشن آئی جی جیل خانہ جات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔