اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا، جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعہ کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے، واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔