مردان: (دنیا نیوز) تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی، جبکہ شکارپور میں بہو کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب شکارپور کے نواحی گاؤں کرن شریف کے قریب غیرت کے نام پر سسر نے بہو کو سخت تشدد کے بعد فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا، مقتولہ کی شادی صرف 15 روز قبل ہوئی تھی۔