رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

Published On 11 June,2025 08:56 am

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے علاقے گلشن اقبال میں میاں بیوی کے مبینہ تشدد سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق 13 سالہ سمیہ نواحی علاقے کوٹلہ پٹھان کی رہائشی تھی اور 3 سال سے شہرام نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی کی والدہ کو اطلاع دی کہ لڑکی کی اچانک موت ہوگئی ہے، والدہ کو رات کے اندھیرے میں لڑکی کی کفن میں لپٹی نعش حوالے کی گئی، نعش حوالے کرنے کے بعد دونوں میاں بیوی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل میں بچی کے جسم پر سر سے پیروں کے تک بد ترین تشدد کے نشانات ملے ہیں۔