نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

Published On 13 June,2025 06:27 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) ننگل ساہداں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے۔

قتل ہونے والوں کی شناخت لطیف سرا اور رانا سفیان کے نام سے ہوئی، مقتول کار پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق مقتول دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے، ملزم موقع سے فرار ہو گئے، صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔