کراچی میں فائرنگ، ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، دوسرا زخمی

Published On 15 July,2025 03:27 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعہ بلدیہ گلشن غازی کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت 35 سالہ نصیب شاہ ولد رضا حسین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مقتول کی شناخت 30 سالہ حبیب رحیم ولد سالار کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔