لاہور: دو مختلف واقعات کے دوران وکیل سمیت 2 افراد قتل

Published On 13 July,2025 11:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دو مختلف واقعات کے دوران وکیل سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں 58 سالہ جواد خان نامی وکیل کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب شفیق آباد کے علاقے میں 55 سالہ شخص کی ڈرم سے نعش برآمد ہوئی ہے، نامعلوم ملزمان نے 55 سالہ اسرائیل کو قتل کر کے نعش ڈرم میں چھپائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا گھرمیں رہائش پذیر تھا، ملنے والی نعش 3 سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔