نوشہرہ: (دنیا نیو) ناراض بیوی کو منانے آئے شوہر کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اکبرپورہ میں شوہر اپنی ناراض بیوی کو منانے آیا تو بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس سے شوہر نے غصے میں آکر فائرنگ کر دی۔
ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی خوشدامن، سسر، برادر نسبتی اور بیوی کا ماموں شامل ہیں۔