بنکاک: (دنیا نیوز) بنکاک میں مسلح شخص نے مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ آورنے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے بلاجواز اور اچانک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا تو اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، حملہ آور کی شناخت اور واردات کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔
بنکاک پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی سیاح یا غیرملکی شامل نہیں ہے۔