فائرنگ کے دو واقعات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد قتل

Published On 22 July,2025 04:59 pm

بنوں: (دنیا نیوز) فائرنگ کے دو واقعات میں میاں بیوی سمیت تین افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تھانہ منڈان کی حدود گاؤں ہنجل میں نامعلوم افراد نے گھر گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گاؤں شیخان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی، جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔