کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر بچی کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا، نامعلوم شخص نے بچی کو کھیتوں میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا مگر بچی جانبر نہ ہو سکی لڑکی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی۔