لاہور: (دنیا نیوز) نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے اپنے معصوم بچے کو قتل کر دیا۔
مانگا منڈی میں باپ نے اپنے 6 ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا، پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کاعادی ہے، ملزم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پیر کالونی رشتے داروں کے پاس آیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے کاٹ دیا، بچے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔