کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے والد کو قتل اور بھائی اور بھابھی کو زخمی کر دیا۔
ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق جمشید کوارٹرز گھر میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور بھابھی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس پر بھی ملزم نے فائرنگ کی، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔
ایس پی جمشید ٹاؤن نے مزید کہا کہ ملزم سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں جلد مزید حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔