جشن آزادی پر شہر قائد میں ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 81 زخمی

Published On 14 August,2025 04:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے۔

شہرقائد میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی جبکہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے سٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کو سول، جناح، عباسی شہید اور جوہر میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں 20 سے زائد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جن سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔