لیاقت پور: (دنیا نیوز) شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق زمین کے کاغذات نام نہ کرنے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
واقعہ تھانہ شیدانی شریف کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر خان بیلہ منتقل کر دیا ہے۔