ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے 2 اہلکار شہید کر دیئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈیرہ درابن بائی پاس روڈ پر ایکسائز اہلکار ہوٹل پر ناشتہ کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔