پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقہ خزانہ میں فائرنگ کا واقعہ، میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عرفان اور زیبا زوجہ عرفان کے نام سے ہوئی، ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا۔