بہاولپور میں اراضی تنازع پر 38 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا

Published On 25 August,2025 03:04 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں اراضی تنازع پر 38 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔

تھانہ عباس نگر کی حدود میں 5 افراد نے اراضی کے تنازع پر گھر میں حملہ کیا، گولیاں لگنے سے 38 سالہ عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، 5 میں سے 2 ملزم موقع سے فرار ہوگئے جبکہ 3 کو لواحقین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔