صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔
تھانہ صدر کی حدود محمد پور میں مخالفین نے توتکار کے بعد فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے جان بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زین اور زخمی کی طارق سکنہ محمد پور کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔