اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 60 سالہ کرام پال، اُن کا 20 سالہ بیٹا شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔