پھولنگر میں 5 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

Published On 04 September,2025 02:51 am

پھولنگر: (دنیا نیوز) پھول نگر کے علاقہ اولکھ میں پانچ سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بچی گزشتہ روز اپنے گھر سے چیز لینے کے لئے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی، بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، اغوا ہونے والی بچی کی لاش برآمد ہونے پر بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔