لاڑکانہ میں دیرینہ دشمنی پر 37 سالہ شہری قتل

Published On 05 September,2025 01:01 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقہ رتودیرو بائی پاس پر فائرنگ سے 37 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں شخص کی شناخت اربیلو جلبانی کے نام سے ہوئی، واقعہ کٹوہر اور جلبانی برادری میں جاری پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، اربیلو زرعی زمین پر کام کررہا تھا کے مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔