تہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

Published On 11 September,2025 06:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔

کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل ارشد حسین یوسفزئی کے مطابق تین ملزمان پر مشترکہ الزام ہے۔

وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پولیس رپورٹ کو سپورٹ نہیں کرتی، ملزم کے خلاف قتل کی وجہ عناد ثابت نہیں ہوتی۔

ملزم امین پر تہرے قتل کا الزام تھا، ملزم کے خلاف 19 مئی 1999 کو مردان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے بھی مجرم کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔