حافظ آباد: پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک

Published On 13 September,2025 09:23 am

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں پریم کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد ہنجرا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہزاد ہنجرا سنگین مقدمات اور منشیات فروشی میں طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا، فائرنگ کے تبادلے میں وہ زخمی ہوا اور بعدازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر فراری ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔