جہلم: میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق، ملزم کا بھی اعتراف

Published On 13 September,2025 09:16 am

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے علاقے ڈھوک جمعہ میں دکاندار کی 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی دکان پر چیز لینے گئی ملزم ورغلا کر اسے گھر لے گیا اور ملزم اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم ابرار نے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ نمونے فرانزک کے لیے لاہور لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔