راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلعی عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں۔
مجرمان کو مجموعی طور پر 19 سال قید اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم قیصر نصیر کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد ہونے پر پیرودہائی پولیس نے ستمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا۔
مجرم واحد ثمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 230 گرام چرس برآمد ہونے پر نیوٹاؤن پولیس نے اپریل 2022 میں گرفتار کیا تھا۔
سزائیں ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی اور ایڈیشنل سیشن جج سردار حامد حسین نے سنائی۔