لاڑکانہ: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایاکہ ملزم ذاکر بروہی کو خفیہ اطلاع پر نور کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر 10 روز قبل شہری عبدالقدوس ناریجو کو قتل اور عبدالحنان ناریجو کو زخمی کیا تھا۔
احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔



