کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان عرفات سے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ساحل تھانے کی موبائل نے مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لئے خیبان عرفات پر روکا، مشکوک گاڑی میں سوار ملزموں نے ایک پولیس اہلکار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا، ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی کو یرغمال بناکر مشکوک افراد ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کار میں تین افراد سوار تھے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کر لی گئی، مغوی اہلکار کی بازیابی کے لئے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔