کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 16 September,2025 07:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

شہر قائد میں شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی جبکہ اس کے خلاف مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔