چارسدہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس میں ایس ایچ او کا گن مین پولیس کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارنے گئی تھی،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کر دیا گیا۔



