تربت میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کیش وین سے 22 کروڑ لوٹ کر فرار

Published On 16 September,2025 06:03 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کیش وین سے 22 کروڑ لوٹ لیے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تربت میں واقع دشت کھڈان کراس ایم 8 شاہراہ پر پیش آیا، موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو اسلحے کے زور پر روک لیا۔

کیش وین تربت سے کراچی جارہی تھی، مسلح ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنا کر 22 کروڑ نقدی لوٹ لیے اور بآسانی فرار ہوگئے۔