کوئٹہ: (دنیا نیوز) طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے خاتون کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں، ملزم نے نشہ آور مشروب پلاکر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
ملزم نے زیادتی کے بعد خاتون سے شادی کا وعدہ کیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔