پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

Published On 10 July,2025 07:02 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلو چستان میں 13 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 جولائی سے کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیرانی، دکی، موسیٰ خیل، بارکھان، ہرنائی اور لورالائی میں بارش متوقع ہے، سبی، کچھی، نصیر آباد، اوستہ محمد، جعفرآباد، صحبت پور اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سوراب، قلات، آواران، لسبیلہ، حب، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بارش متوقع ہے۔

موسلا دھار بارش سے مقامی ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو نے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے انتباہ کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔