کوئٹہ: (دنیا نیوز) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز چمن سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے تربت اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
جس کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔