وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published On 29 May,2025 10:06 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف ہفتہ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وفاقی وزراء بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔

جرگہ میں ارکان اسمبلی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا، جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

جرگہ میں صوبہ بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔