کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published On 26 May,2025 12:04 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ چمن اور پشین سمیت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، 7 روزہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے، مہم کے دوران پولیو کے قطروں کے علاوہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو سکے۔