کوئٹہ میں جبل نور چوک کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، ویڈیو وائرل

Published On 19 July,2025 07:34 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ جبل نور چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب بم کی وجہ سے ہوا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس گاڑی دھماکہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  دنیا نیوز  نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار گاڑی کے ساتھ بم لگاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بم نصب کرتے ہی زور دار دھماکہ ہوتا ہے، واقعے میں گاڑی میں سوارشخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔